ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر پہنچے یورپی یونین کے ارکان پارلیمان نے کہا، آرٹیکل370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ

کشمیر پہنچے یورپی یونین کے ارکان پارلیمان نے کہا، آرٹیکل370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ

Thu, 31 Oct 2019 11:24:04    S.O. News Service

سری نگر،31اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے یورپی یونین کے ارکان پارلیمان نے بدھ کو کہا کہ آرٹیکل370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ ملک کے ساتھ کھڑے ہیں - وادی کے دو روزہ دورے کے آخری دن یورپی یونین کے23ارکان پارلیمان کے وفد نے دہشت گردوں کے ذریعہ مغربی بنگال کے پانچ مزدوروں کے قتل کئے جانے کے واقعہ کی مذمت بھی کی-فرانس کے ہنری میلوسے نے کہاکہ آرٹیکل370کی بات کریں تو یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے- ہماری تشویش دہشت گردی ہے جو دنیا بھر میں پریشانی کا سبب ہے اور اس سے جنگ میں ہمیں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے- دہشت گردوں نے پانچ معصوم مزدوروں کاقتل کیا یہ واقعہ افسوسناک ہے اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فوج اور پولیس سے بات کی ہے- نوجوان کارکنوں سے بھی ان کی بات چیت ہوئی اور امن قائم کرنے کے لئے تبادلہ خیال ہوا-


Share: